Skip to main content

نقش بھرنےکےبنیادی اصول

 

🍀 نقش بھرنےکےبنیادی اصول🍀
عاملین نے نقوش کی بہت سی قسمیں بیان کی ہیں ۔ مگر بنیادی نقش تین ہی ہیں۔مثلث،مربع مخمس اس کے علاوہ مسدس، مسبع، مثمن وغیرہ کی اقسام انہی کے اضافے سے پیدا ہوئی ہیں ۔
یہی وجہ ہےکہ مثلث،مربع مخمس تینوں نقوش کی زکوة ادا کرنےکےبعدکسی اورنقش کی زکوة اداکرنےکی ضرورت نہیں رہتی،
نقش بھرنےکےلئے مندرجہ ذیل امور کاجانناضروری ہے ۔
1♦️اعدا طبعی
2♦️اعدادطرح
3♦️اعداد تقسیم
4♦️اعدادکسر
5♦️خانہ کسر
🍀 اعداد طبعی🍀
نقش کےجتنےخانے ہوں ان پر ایک بڑھادیں اور پھر نصف اعداد لےکر ایک ضلع کے خانوں سے ضرب دے اعدادطبعی حاصل ہوں گے ۔
🍀اعدادطرح🍀
نقش کےتمام خانوں کوشمار کریں.خانوں کی جوتعداد ہو
اس میں ایک کم کردیں ۔باقی کونصف کرلیں. اور ایک ضلع کے خانوں سے ضرب دیں ۔ اعداد طرح نکل آئیں گے ۔
مثلاً مثلث کے کل خانے 9 ہے. ایک کم کیاتو 8 ہوئےپھر
نصف کیاتو 4رہ گئے. اسےایک ضلع کےخانوں سےضرب دیا
4×3=12ہوئے لہٰذا 12 اعدادطرح حاصل ہوہے ۔
🍀عدد تقسیم🍀
نقش کےایک ضلع میں جس قدرخانے ہوں ان کو دیکھو وہ کتنے ہیں. بس وہی عدد تقسیم ہے. مثلاً مثلث نقش کے ایک ضلع میں تین ہی خانےہیں. ۔پس معلوم ہوگیا کہ نقش مثلث کاعددتقسیم 3پرگا. نقش مربع کے ایک ضلع میں 4 خانے ہوتے ہیں تو مربع کاعدد تقسیم 4 ہوگا اسی طریق سے تمام نقوش سمجھ لیں.
🍀 اعداد کسر🍀
نقش مثلث ہویا مربع یامخمس یا مسدس ہوجب کسی
اسم یَا آیت کےاعداد نکالیں گے توسب سے پہلے اس میں
سےاعدادطرح تفریق کریں گے پھر باقی کو عددتقسیم سے تقسیم کریں گے۔برابر تقسیم نہ ہونے کی صورت میں جو باقی بچے گا اسے عددکسر کہتے ہیں ۔
🍀خانہ کسرہ🍀
جس خانے میں کسر ڈالی جائے وہ خانہ کسر کہلاتا ہے
🍀خانہ کس معلوم کرنے کا آسان طریقہ🍀
پہلے نقش کے ایک ضلع کے خانے دیکھو وہ کتنے ہیں
مثلاً مثلث کےایک ضلع میں تین خانےہوتے ہیں اور مربع کے 4 ہوتےہے، اورمخمس کے 5خانے ہوتے ہے ۔اب جوکسر باقی بچےاس کوایک ضلع کےخانوں سےضرب دیں ۔
نقش کےکُل خانوں کو شمار کرکےاس میں ایک کااضافہ کر دیں اس کےبعدضرب شده عدداس میں سے تفریق کردیں، تفریق کے بعدجوعددآئے وہ کسر کےلئےخانہ استعمال ہوگا، مثلاً مثلث کی کسر2آرہی ہےاور یہ معلوم کرناہے کس خانے میں ڈالی جائے تو حساب یہ ہے2×3=6 چونکہ نقش کے کل خانے 9 ہیں اس میں ایک بڑھایا10ہوگئے۔ اب10میں سے ضرب شده6 عدد منفی کئے تو 4باقی رہے ۔
پس معلوم ہوا 2کسرکےلئےچوتھاخانہ استعمال ہوگا
🍀اصولی طور پر نقش کی 2 قسمیں ہیں🍀
1♦️طبعی
اس میں عدد 1سےشروع ہوکرآخری خانہ تک برابر گنتی ہوتی ہے اسی کے ذریعہ ہمیں نقش کے چال (رفتار ) کا
پتہ چلتا ہے
2♦️وضعی
اعداد مطلوبہ کو قاعدہ کے مطابق تقسیم کرکے نقش طبعی کی رفتار سےپُر کرتے ہیں
🍀نقش مثلث کو پر کرنے کا قاعدہ یہ ہے🍀
کہ جس اسم الھی کانقش بنانا ہو اس میں سے قانون کے 12عدد منفی کریں ۔12 عدد منفی کرنے کے بعدجو اعداد باقی رہےاسے3پر تقسیم کریں گے اورخارج قسمت کو پہلے خانے میں رکھ کر چال کے اعتبار سےہر خانے میں ایک کا اضافہ کرتے چلے جائیں گے.
🍀نقش مربع کو پر کرنے کا قاعدہ یہ ہے🍀
کہ جس اسم الھی کانقش بنانا ہو اس میں سے قانون کے 30 عدد منفی کریں ۔30 عدد منفی کرنے کے بعدجو اعداد باقی رہےاسے4پر تقسیم کریں گے اورخارج قسمت کو پہلے خانے میں رکھ کر چال کے اعتبار سےہر خانے میں ایک کا اضافہ کرتے چلے جائیں گے.
♦️اسی ترتیب کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام نقوش پر کئے جائیں گے،
♦️ نقوش میں سب سے اہم مرحلہ وہ یہ ہے کہ نقش کو پر کرنے کے بعد آخر میں پورے نقش کا پڑتال کرنا ہے.
کہ آیاہم نے جن اعداد سے نقش پر کیا ہے. تمام اطراف سے برابر آرہا ہے یا نہیں. مثلاً نقش مثلث کی دوسطروں کے اعداد برابر ہے تیسری سطر میں عدد کم یا زیادہ آرہا ہے تو نقش غلط ہے

Comments

Popular posts from this blog

جھگڑا، گھریلو معاملات، بندش کے معاملات اور جادو جنات سے نجات کے لیے نقش ناد علی شریف

  اسلام و علیکم جیسا کہ تمام دوست احباب جانتے ہیں کہ ہمارے فیس بک پیج اور ہماری ویب سائیٹ پر جو عمل یا تعویزات پوسٹ کیے جاتے ہیں جس سے ہر انسان فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ ایک مرید ہیں ہمارے ان کے معاملات کافی خراب تھے کہ ان کے رشتہ دار ان پر ہر وقت جادو ،تعویزات ، اور بندش وغیرہ لگوانے کے معاملات کرواتے رہتے تھے ۔یہ تعویز آپ احباب سے شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جو ہمارے شاگرد اور مریدین عملیات کو سیکھ رہے ہیں اور عملیات کا کام کر رہے ہیں جن کو پتہ نہیں ہے کہ اگر کوئی کسی مسلمان کے ساتھ زیادتی کر رہا ہو تو اس کی زیادتی کی بندش کیسے لگاتے ہیں اور اسکے معاملات کو ٹھیک کیسے کرنا ہے۔ آپ لوگوں ایک مثال سنی ہوگی کہ لوہا لوہے کو کاٹتا ہے ۔ اس لیے جو حضرات بند ش وغیرہ کر کے دوسروں کو تنگ کرتے ہیں آپ لوگ ان کی بندش کر دیں تاکہ وہ جادو ٹونہ و تعویزات وغیرہ دوبارہ اس آدمی پر نہ کر سکیں۔ یہ تعویز پوسٹ میں دیکھ کر جو بھائی گریلو ناچاکی اور جھگڑا وغیرہ باندھنا چاہتے وہ جیسے یہ تعویز لکھا ہوا ہے اس طرح لکھے اور استعمال کرے انشاء اللہ فوراً فائدہ ہوگا۔ ہمارے لیے ہمارے سلسلہ کے بزرگوں، ہمارے استاد محترم اور ہم

مراقبہ Maditation

  مراقبہ Maditation اسلام و علیکم ہمارے عملیات کے بارے میں ایک بات جاننا انتہائی ضروری ہے آپ لوگوں کے لیے وہ یہ ہے کہ ہماری اس ویب سائیٹ پر اہمارے اپنے کئی مرتبہ آزمائے ہوئے مجرب عمل پوسٹ کیے جاتے ہیں۔ لہذا ہمارے عمل سوچ سمجھ کر کیا کریں۔ کیونکہ ہمارے عملیات فوری رزلٹ دیتے ہیں۔ ہمارے عملیات سے آپ اچھا کام لیں یا برا کام لیں اس کا گناہ و ثواب آپ پر ہے ۔نیز ہمارے عملیات آپ کو چلہ کشی کے بغیر ہی فوراً رزلٹ دیں گے ۔ مراقبہ کیا ہے ؟ مراقبہ ہر عامل کے لیے ضروری ہے ۔ اس کے بغیر روحانی ترقی نا ممکن ہے ۔ جو عامل جتنا زیادہ مراقبہ کرے گا اتنا زیادہ اپنے اعمال میں رزلٹ پائے گا۔ عامل حضرات کے علاوہ بھی عام انسان مراقبہ کر سکتے ہیں اور کرنا بھی چاہیے۔ کیونکہ اس سے آپکی پریشانیاں، ڈپریشن اور ذہنی تناو ختم ہوگا۔ آپ کی قوت ارادیت مظبوط ہوگی اور آپ اپنی زندگی کے فیصلے اچھی طرح سے کر سکیں گے۔ مراقبہ کرنے کی ترتیب آپ کو مراقبہ کرنے کے لیے سب سے پہلے پر سکون جگہ کا انتخاب کرنا ہوگا پھر درود شریف کی ایک تسبیح (مطلب 100) مرتبہ پڑھنا ہوگا۔ اس کے بعد پہلا کلمہ 100 مرتبہ پڑھنا ہوگا۔ اس کے بعد یا حی یا قیوم 10